گورنر غلام علی

دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، کسٹم اہلکاروں کی شہادت میں بھی جو بھی ملوث ہے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کسٹم ہائوس میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کسٹم اہلکاروں کا دہشتگردی سے تعلق نہیں ہوتا،ڈی آئی خان میں ہونے والے واقعے پر حکومت اور اداروں کوسوچنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وقتا فوقتا افغان حکومت سے د ہشتگردی کی روک تھام کیلئے مطالبہ کرتی ہے،قوم کو بھی دہشتگردی کے واقعات کے روک تھام کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
غلام علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جو بھی ملوث ہے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ