7افراد جاں بحق

چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،مختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ۔
شین تالاب کے علاقے میں گاڑی پانی میں بہہ جانے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہندسوزچوک پر کمرے کی چھت گرنے ایک خاتون جاں بحق ایک بچہ زخمی جبکہ شاہین میدانہ کے قریب ندی نالے سے بچے کی لاش برآمدہوئی ہے ۔
چمن،کلی ٹاکی ،بوستان کہول ،محموداباد ،رحمال کہول کی ندی نالوں میں طغیانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ۔
۔کلی ٹاکی میں ندی نالے میں پانی آنے سے ریلوے ٹریک کو شدید نقصان ،مسافر ٹرین معطل ہو گئی ہے ۔
شدید بارشوں کے باعث ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ریسکیو کیلئے پولیس اور لیویز کو متاٹرہ علاقوں کو روانہ کردیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گرینڈ قومی جرگہ نے دو گھنٹے بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کر دیا