جوتے چوری

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں آنے والے متعدد نمازیوں کے جوتے چوری ہو گئے ۔
عام طورپر مساجد کے باہر سے جوتے چوری ہونے کی واردات کی خبریں تو آتی رہتی ہیں تاہم حساس مقامات اور عمارت میں ایسے واقعات ہونا غیر معمولی ہے۔
ایسا ہی کچھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے جہاں حساس عمارت سے جوتے چوری ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئی ہیں۔
مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد افراد، صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب چوروں کی نظروں سے ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کے جوتے بھی چھپ نہ پائے اور وہ ان کے جوتے بھی لے اڑے جس کے باعث مجبوراً متاثرہ نمازی پریشان ننگے پاؤں جانا پڑا۔

مزید پڑھیں:  صوابی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق