رکنیت معطل

جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایوان کی اجازت پر جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ 18اپریل کو صدر کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے نامناسب زبان کا استعمال کیا۔
وہ دھمکی آمیز طریقے سے اسپیکر ڈائس کی طرف آئے اور باجے بجائے جسے کبھی بھی ایوان میں نہیں بجایا گیا، اس طرح کا رویہ ایوان میں اپنانے کی اجازت نہیں۔
میں ایوان سے پوچھتا ہوں کہ کیا جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی موجودہ سیشن کی رکنیت معطل کردی جائے؟
بعد ازاں اسپیکر نے ایوان کی اجازت پر جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی موجودہ سیشن کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ایوان کا اجلاس 23اپریل تک ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ