تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایسے میں لاہور میں جلسے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئِے بھر پور مہم چلائی جائَے گی، جلسے بھی ہونے ہیں جبکہ انہی ایام میں لاہور میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ دفعہ 144 ان دنوں میں لگانے سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، جو سراسر غلط اور نامناسب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 لگانے کے باوجود جلسہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر