مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے طورو بوسی خیل میں مکان کے تنازعہ پر مسجد کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مکان کے تنازعہ پر ملزم باسط نے مسجد کے اندر اندھا دھندہ فائرنگ کر دی جس سے مقتول ذوالقدر جاں بحق جبکہ راہگیر اوکاش زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اور مقتول آپس میں چچا زاد بھائی ہیں۔ جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی راہگیر کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں مکان کے تنازعہ پر مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان