لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی

ویب ڈیسک: قیدیوں کی خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے، ضلع لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ کی جیل میں شفیع اللہ نامی قیدی نے خودکسی کر لی۔
ذرائع کے مطابق جیل میں خود کشی کرنے والے قیدی کا تعلق لوئر دیر میدان سے بتایا جا رہا ہے۔
جیل میں خودکشی کرنے والے اس قیدی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ شفیع اللہ نے رمضان المبارک میں اپنی بیوی کو بھی قتل کیا تھا۔
سپرنٹینڈنٹ جیل کے مطابق قیدی نے واش روم میں پانی سے بھرے ڈرم میں کود کر خودکشی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی