نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان فارم 47 سرکار کیخلاف موثر آوازبنیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عام انتخابات میں حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں جعلی فارم 47 کیخلاف موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا