جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کی جامعات کے مسائل کے حوالے سے گورنر حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط ارسال کر دیا۔
خط میں صوبہ بھر کی جامعات کے مالی بحران اور وی سیز کی عدم موجودگی پر طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل کا زکر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کی موجودہ صورتحال کی مرتب رپورٹ کا حوالی دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں حکومتی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں میں فوری تبدیلی لانے پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اجتماعی حکمت عملی اور پالیسیز اختیار کرنے سے جامعات بہتر ہوسکتی ہے ۔
مفصل خط میں مسائل کے حوالے سے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سٹیک ہولڈرز نے یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کی مختلف شقوں میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خط میں یونیورسٹی ایکٹ میں ضروری ترامیم، اندراج، یا حذف کرنے کی تجویز صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ وی سیز کی عدم موجودگی اور مالی بحران کے باعث صوبہ بھر کی جامعات میں‌مسائل جنم لینے لگے ہیں.

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم