بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں میں مصروف ایف آئی اے کی سیکورٹی کا مطالبہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائیریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کی جانب سے ڈی جی کو خط ارسال کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری اور اووربلنگ کےخلاف کارروائیوں کیلئے چھاپہ مار ٹیموں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی مانگ لی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے پشاور زون کو سیکیورٹی کے 2 فرنٹیر کانسٹیبلری پلاٹون فراہم کیے جائیں۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر پشاور زون نے خط میں وزیر داخلہ کے احکامات کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے بجلی چوری اور اووربلنگ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین