ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل کی جانب سے اصفہان پر حملے کا بیان مسترد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان پر کوئی میزائل نہیں گرا۔ حکام کا کہنا تھا کہ جو آوازیں سنی گئی ہیں وہ کسی دھماکے کی نہیں تھیں۔
اس حوالے سے ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب میزائل داغ دیئے ہیں۔
امریکی میڈیا میں گردش کرتی خبروںں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد ایران نے اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں تایم ایران نے اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا