بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جوابی کارروائی اور بدلے کے خطرناک امکانات کو روکنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مطابق وہ کسی بھی انتقامی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مزید کسی بھی پیشرفت کو روکنے کے لیے مل جل کر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کشیدگی پورے خطے اور آس پس کے دیگر ممالک کے لئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل