پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔
مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ توانائی کے شعبے میں پاکستان کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے.
ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام کو برقرار جبکہ بجٹ خسارہ کم کرنا ضروری ہے۔
آئِی ایم ایف حکام کی جانب سے پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ریونیو سسٹم بہتر بنا کر مالیاتی صورتحال مضبوط بنانے پر کام جاری رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی سے بدسلوکی پر انگلینڈ میں احتجاج