اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی ہدایت پر 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز طلب کر لیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں جبکہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیِں۔
ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ دن تک تمام تجاویز بھجوانیں جبکہ ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ججز سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں اور اسی روشنی میں‌فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات پر شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل