صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں۔
ذرائع کےمطابق مظفر آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بھاری چٹانیں سڑک پر آن گریں جس سے شاہراہ نیلم دوسٹ کے مقام سے بند ہو گئی۔ بڑی بڑی چٹانیں سڑک پر پڑی ہیں۔
دوسری جانب کوہستان میں بھی شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے ضلع کی اہم شاہراہ کندیا روڈ بند ہو گئِی ہے کیونکہ سڑک پر بڑی بڑی چٹانیں موجود ہیں۔
کندیا کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر موجود چٹانیں ہٹانے کیلئے کمر کس لی ہے اور روڈ بحال کرنے کا کام شروع کر دیا۔
اس کے علاوہ بارشوں سے اپر کوہستان کے علاقے کندیا کے ندی نالوں میں شدید طغیانی بھی آ گئی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک