ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھِی دیگر اضلاع کی طرح شدید بارشیں جاری ہیں جس سے کئی مقامات پر پانی کھڑا ہو گیا اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں نائیویلہ‘ پہاڑپور‘ رنگ پور‘ کڑی خیسور اور پروآ سمیت کئی مختلف دیگر دیہاتوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارشیں و ژالہ باری جاری ہیں۔ ان سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ان واقعات کے علاوہ ضلع ڈی آئی خان کے علاقہ پہاڑ پور میں مکان کی چھت گرنے کا ایک واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے جبکہ
بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ