پشاور، صوبہ بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ تیز

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاری آپریشن میں اوور بلنگ کے خلاف 335 جبکہ بجلی چوری کے خلاف 58 چھاپے مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار