خیبر پختونخوا، 3 اضلاع میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ، پولنگ کل ہوگی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں ضمنی الیکشن کیلئَے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئِی ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے 3 اضلاع باجوڑ، ڈی آئی خان اور کوہاٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 ، 2 نشستوں پر پولنگ کل ہو گی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور صوبائی حلقہ پی کے 22، ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 جبکہ کوہاٹ سے صوبائی حلقہ پی کے 91 کی خالی نشست پر پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں حلقوں سے 49 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ ان چاروں نشستوں پر 14 لاکھ 71 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 8 باجوڑ میں 7 امیدوار، این اے 44 ڈی آئی خان میں 19، پی کے 22 باجوڑ میں 13، پی کے 91 کوہاٹ میں 10 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی