بجلی چوری کی بجائِے وفاقی وزیر کو بقایاجات پر بات کرنی چاہئے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن وفاقی وزیر کو بجلی چوری کی بجائے بقایاجات کی واپسی پر بات کرنی چاہئے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی چوری وفاق کی نااہلی اور کمزوری ہے۔ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت پر الزم لگانا نامناسب ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر اویس لغاری کے رویئے سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں اپنی ذمے داریوں کا پتہ ہی نہ ہو۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہمارے بقایات بجلی بلوں میں ایڈجسٹ کیے جائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر اویس لغاری 188 ارب روپے کے بارے میں خط لکھنے سے پہلے خیبر پختونخوا کے 1500 ارب بقایاجات پر بھی بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ پن بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد پن بجلی سیمت تمام صوبائی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہی بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی