ضمنی انتِخابات کیلئے سیکورٹی پلان تیار، انٹرنیٹ سروس بندش کا امکان

ویب ڈیسک: کل ملک بھر میں ہونےوالے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کے حوالے سے انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بندش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاک آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے 22 اپریل تک ملک بھر کے 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ