ضمنی الیکشن، باجوڑ اور کوہاٹ میں انتخابی سامان کی ترسیل مکمل

ویب ڈیسک: ضمنی انتخابات کے حوالے سے باجوڑ اور کوہاٹ کے اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
ضلع باجوڑ میں ضمنی الیکشن کیلئے پی کے 22 اور این اے 8 کے حلقوں پر انتخابات کیلئے عملہ پولنگ سٹیشنوں کی طرف روانہ ہو گیا۔
دوسری جانب ضلع کوہاٹ میں بھی ضمنی انتخاب حلقہ پی کے 91 کیلئَے انتخابی سامان پولنگ سٹیشن روانہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ میں الیکشن کیمشن کی جانب سے سامان کی تقسیم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ریٹرننگ آفیسر کے زیر نگرانی کی گئی۔
اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ آج شام تک تمام سامان پولنگ سٹیشنز تک پہنچا دیا جاِئے گا۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ اور کوہاٹ میں‌ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی سامان پولنگ سٹیشن روانہ کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  موجودہ کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے،محمود خان اچکزئی