بھارتی انتخِابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ٹرن آوٹ 59 اعشاریہ 71 فیصد رہا

ویب ڈیسک: 7 مراحل میں مکمل ہونے والے بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ اس مرحلہ پر پولنگ کے دوران ٹرن آوٹ 59 اعشاریہ 71 فیصد رہا۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلےمیں صبح 7 بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران 21 ریاستوں کی 102 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان 102 نشستوں پر مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59 اعشاریہ 71 فیصد رہا۔
بھارتی انتخِابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان