رفح میں فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا، جی 7 اجلاس

ویب ڈیسک: جی 7 کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تین روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
جی 7 اجلاس میں غزہ پٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے۔
ذرائع کے مطابق جی 7 اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہیں، رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا۔

مزید پڑھیں:  لاہور، پنجاب حکومت کے نامناسب رویہ کیخلاف کسانوں کا احتجاج کا فیصلہ