امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے پر رضامند

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی حامی بھر لی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو مزید 1 اعشاریہ 3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت پر غور کر رہا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق جو ہتھیاروں کے معاہدے کیے جا رہے ہیں ان سے اسرائیل کو 700 ملین ڈالر کا ٹینک گولہ بارود، 500 ملین ڈالر ٹیکٹیکل گاڑیاں اور 100 ملین ڈالر سے کم مارٹر گولے فراہم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کئی بار اسرائیل کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوحود اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کئِ سوالات جنم دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ