فرانس، ایرانی قونصل خانہ اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ایرانی قونصل خانہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ گرفتار شخص نے ایرانی قونصل خانے میں خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس پر ستمبر میں ایرانی سفارت خانے کے قریب آگ لگانے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے کئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ایرانی قونصل خانہ کے فرش پر جھنڈے گھسیٹ لیے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی موت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا