بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، تمام رپورٹیں نارمل قرار

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کا اسلام آباد کے الشفا ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ۔ اس دوران ان کی ای سی جی، ایکو، الٹراساونڈ اور انڈوسکوپی ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔ ان میں صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ تشخیص ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی