مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں صاف نظر آرہا ہے کہ آپ نے دھاندلی کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ اسی لئے ہم نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ ہمیں ایسے کسی الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں۔
پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی لیکن 2024 میں تو اس سے بھی بڑی دھاندلی ہوئی ہے۔
اپنے خطاب میں جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں لڑنےکا نہیں۔ بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے جو آگے چل کر پورے ملک میں پھیلے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ اب کوئی بھِی اس تحریک کو روک نہیں سکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب عوام براہ راست اسمبلی لگائیں گے، مجرم کو مجرم کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 75 سال کے دوران تمام مسائل کی ذمہ دار اسٹبلشمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک