علامہ اقبال

قومی شاعرعلامہ اقبال کا 86واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: پاکستان کے قومی شاعر اور مفکر اسلام علامہ محمد اقبال کا 86واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔
علامہ اقبال کو اپنی قوم سے بچھڑے 86برس ہو چکے ہیں مگر ان کی تعلیمات آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔
علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں جنہوں نے تصور پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا۔
انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر، فلسفی اور مفکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
علامہ اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔
بحیثیتِ قوم ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان