ہزاروں افراد سڑکوں پر

اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے،نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اسرائیل میں ہزاروں افراد غزہ جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آگئے ،وزیراعظم نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا ۔
ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی آباد کاروں نے دارالحکومت تل ابیب کے علاوہ یروشلم، بیت شوا، قیسرہ اور حائفہ میں مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو برطرف کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں

تل ابیب میں سب سے بڑا مظاہرہ کپلان اسٹریٹ میں ہوا جبکہ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے اہلخانہ کی جانب سے کریا ملٹری ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کیا گیا اور تل ابیب میں ہوسٹیج اسکوائر پر بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کو یہ سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں اقتدار کا کوئی حق نہیں ہے، حکومت کو فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں-

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا