وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام منظورہونے پر این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا ہے ۔
وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے نیا قرض پروگرام منظور کیا تو صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کے حوالے سے قائم قومی مالیاتی ایوارڈ این ایف سی پر نظر ثانی کی جائے گی۔
اشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت عالمی اداروں کا پاکستان کے حوالے سے رویہ تبدیل ہوا ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا، آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا۔
انہوں نے کہا خواہش ہوگی کہ جون کے آخر تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی مارکیٹوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔
مسعودخان نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت پاکستان کے بار ے میں رویوں میں تبدیلی آئی، آئی ایم ایف اورورلڈبینک سیم تعلق اچھی خبرآئیں گی، اہم سرمایہ کاروں نیپاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا جنہیں پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کی دورے میں سعودی عرب،ترکیہ،چین کے حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کیساتھ مثبت بات چیت ہوئی، معیشت کی بحالی سے متعلق ہماری سمت بالکل واضح ہے، سرمایہ کاروں کے اعتمادکوبحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری لائی جارہی ہے، اخراجات کوکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، حالیہ دنوں میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری