رینجرز کا ٹرک

تھرپارکر میں رینجرز کا ٹرک حادثے کا شکار،2اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: تھرپارکر میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کے وقت رینجرز اہلکار ٹرک میں موجود تھے۔
ایم ایس اسلام کوٹ اسپتال کے مطابق ٹرک حادثے میں رینجرز کے 2اہلکار جاں بحق اور 18اہلکار زخمی ہوئے، زخمی رینجرز اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل