قیدی جاں بحق

جمرود جیل میں قیدی جاں بحق،لواحقین کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاج

ویب ڈیسک: جمرود جیل میں قیدی جاں بحق، لواحقین نے میت جیل کے سامنے پاک افغان شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ مرحوم کو پولیس نے بے گناہ پکڑ کر جیل میں قید کیا تھاانصاف ملنے تک احتجاج جاری جاری رہے گا ۔
دوسری جانب جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ قیدی کو دو کلو آئس کے الزام میں عید سے دو دن پہلے گرفتار کیا تھا،بارک نمبر 2 میں قید تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جانبر نہ ہوسکا ۔
جیل حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت اگر تشدد ہوا ہوں تو ٹھیک لیکن جیل منتقل ہونے کے بعد ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن