پولنگ کے بعد نتائج

ضمنی الیکشن:پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد گنتی کا عمل اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
این اے 8باجوڑ 366پولنگ اسٹیشن میں سے 20 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 3732ووٹ لے کرپہلے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 2950 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 358 پولنگ اسٹیشن میں سے 5 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان 698 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے عبدالرشید خان کنڈی 270 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 119لاہور 3 کے 338پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے علی پرویز مدمقابل امیدواروں سے آگے ہیں۔
علی پرویز ملک 2312 ووٹ لے کر پہلے اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 1320 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور 2 کے 342 پولنگ اسٹیشن میں سے 59 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک رشید احمد خان 33810 ووٹ لے کر پہلے اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 16462 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں بھی ضمنی انتخاب ہوا۔ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 3028 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے محمد علی 47 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوا جس میں لاہور کے 4 حلقے شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے داؤد آفریدی 9319 ووٹوں کیساتھ آگے ، آزاد امیدوار عبدالصمود 3967 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر کوہاٹ جبکہ امتیاز شاہد قریشی 2151 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی