پشاور، بی ایچ یو کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر ٹلہ بند روڈ پر افغان مہاجرین کے لیے قائم بی ایچ یو کی چھت گر گئی۔
ریسکیو1122 کی امدادی اور طبی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دب جانے والے 5 افراز کو نکال لیا۔
یاد رہے کہ بی ایچ یو کی چھت حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے 5 افراد پھنس گئے جن میں 4 بچے اور 1 مرد شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی و طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور امدادی امو رکی انجام دہی کے دوران ملبے تلے دبے تمام زخمیوں کو نکال لیا۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے مزید علاج معالجہ کیلئَے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی