مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام بالاکوٹ کے قریب پتلنگ کے مقام پر سوزوکی کھائی میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگے,
ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال بالاکوٹ فوری طبی امداد کیلئے لایا گیا جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کو سول ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ ریفر کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع مانسہرہ میں‌سوزوکی کھائی میں جا گری تھی جس سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے تھے.

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل