چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

ویب ڈیسک: روس کو برآمد کی جانیوالی چاول کی کھیپ میں کیڑے کی موجودگی کی نشاندہی پر پاکستان کو چاول کی درآمد پر پابندی کا انتباہ جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں پر ایک انتباہ جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے روس درآمد شدہ چاول کی کھیپ میں کیڑے میگاسیلیا سکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس پر ماسکو کی جانب سے پاکستان کو چاسل کی درآمد پر پابندی کا ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت