خان یونس میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 130 فلسطینی شہداء کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز غزہ کے شہر خان یونس مین واقع نصر میڈیکل کیمپ میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجتماعی قبر سے 130 فلسطینی شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد اس علاقے میں دریافت اجتماعی قبروں سے برآمد ہونیوالے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 180 ہو گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ میں فلسطینی سول ڈیفنس کی جانب سے ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی تھی جس سے ابتدائی طور پر 50 فلسطینی شہدا کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 7 اپریل کو اسرائیلی فوج کے خان یونس سے نکل جانے کے بعد سے یہ اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم