بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی، اسٹیٹ کونسل کی ایک ہفتے کی استدعا منظور

ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلیا۔
اس موقع پر اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ اس میں کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں، البتہ کچھ وقت چاہیے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے انھیں قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ، یہ ایک طرح کا تشدد ہے، آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں۔
عدالت نے بشری بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس میں اب مزید تاخیر نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف