سندھ، دریافت ذخائر سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے دریافت نئے ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی 1040 بیرل خام تیل حاصل کی جا سکے گی۔
اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 پر 27 جنوری سے کام جاری تھا۔ اس دوران کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ سندھ میں گیس اور تیل ذخائر دریافت کئے گئے ہیں. نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ حسا ب سے 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم