عمرہ زائرین کو مقررہ 3 ماہ کے اندر اپنے وطن لوٹنا ہوگا، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ماطبق عمرہ ویزہ کی میعاد تین ماہ مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمرہ ویزہ کی مدت اس کے اجراء کے دن سے شمار ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین کو ویزے کے اجراء کی مقرر کردہ میعاد کے اندر اپنے وطن لوٹنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عمرہ ویزے کی معیاد اس کے اجراء کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی معیاد ہجری سال کے مطابق 15 ذی قعد کے بعد ختم نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی