آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر

ویب ڈیسک: اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ 13 اپریل کو کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اہم بات یہ نہیں کہ اسرائیل پر حملے میں کتنے میزائل داغے گئے اور ان میں کتنے ہدف پر جا لگے بلکہ اس حلے میں اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیسے کیا۔
انہوں نے ایرانی افواج کو مسلسل تربیت جاری رکھنے اور دشمن کی چالوں کو سمجھنے کی ہدایت دیدی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد