پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس دوران جج کے تبادلے کے باعث سماعت نہ ہو سکی اور عدالت نے صوبائی وزیر کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ صوبائی وزیر پر نوشہرہ ٹی ایم اے میں ناقص سولر لائٹس لگانے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 277 افراد شہید