پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہم رئیسی کے تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق ہوگیا۔
اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے مابین باہمی سیکیورٹی تعاون اور جوائنٹ فری اکنامک زون معاہدے کی توثیق سمیت 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل