وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم بہت برداشت کرچکے،ہماری برداشت ختم ہورہی ہے، حقوق نہ ملے توحق چھیننابھی جانتے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈ ا پور کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے ، بغیرمینڈیٹ بیٹھے لوگ ہمیں اقدامات پرمجبورنہ کریں۔
علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ میں ہرجگہ جاکراپنے حق کامطالبہ کروں گا، ہرصوبے میں جاکرکنونشن کروں گا، ہمیں قانون کے مطابق مخصوص نشستیں واپس دیں،سینیٹ الیکشن میں ہماری نمائندگی نہیں تھی، ایوان کسی کی ملکیت نہیں،قانون کے مطابق چلیں۔
وزیر اعلیٰ باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لے سکتے تھے، ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے ہم نے خیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی ، ہم نے خیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلے سے زیادہ ووٹ ملے۔
بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پرعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سے خط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتے ہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سے بات کریں،عوام سے میں بات کروں گا، اپنی عوام کیلئے چورکا لفظ برداشت نہیں کروں گا،اگر میں صوبے کاحق نہیں لے سکتاتوکرسی پربیٹھنے کاکوئی حق نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی کے علاج پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کاعلاج درست نہیں ہورہا، ہم نے علاج کیلئے خط لکھامگراجازت نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی کیلئے علاج کیلئے نیابورڈتشکیل دیاجائے۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف