پشاور یونیورسٹی

پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔
پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر عزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وائس چانسلرز تعیناتی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے دس دن کا وقت دیتے ہیں اگر وائس چانسلرز تعیناتیاں نہیں کی گئی تو جامعات احتجاجا بند کریں گے۔
ڈاکٹر عزیر کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے جامعات میں مالی اور انتظامی بحران آگیاہے ۔
متعلقہ حکام یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کسی مناسب وقت میں کریں فل الحال جامعات کا مالی بحران ختم کیا جائے ۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم(سابق پرو وائس چانسلر)12اپریل 2024کو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہو چکے ہیں اور جامعہ پشاورمیں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلرکے دونوں عہدے خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق