خاتون ڈرائیور

اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے پولیس اہلکار پرگاڑی چڑھا دی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری کو پیش آیاتھا اور خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے روکا تو خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس سے تکرار شروع کردی۔
ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو تیزی سے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کرفرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کے خلاف صرف مقدمہ درج ہوا ہے، ابھی گرفتاری نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد