چیئرمین پی اے سی

چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ

ویب ڈیسک: چیئرمین پی اے سی کے نام پر وفاقی حکومت اور اپوزیشن میں ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار کردیا۔
شیر افضل مروت چیئرمین پی اے سی کے چیئرمین ناقابل قبول ہے سپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی موقف سے قائد حزب اختلاف کو آگاہ کردیا ۔
حکومت سنجیدہ اور تجربہ کار پارلیمنٹرین کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی حامی ،اپوزیشن کو نیا نام دینے کے لئے آپشن دے دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے معاملہ پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے شیرافضل مروت کے نام واپس لینے نہ کی صورت میں حکومت نے متبادل حکمت عملی پر مشاورت شروع کردی۔
چیئرمین پی اے سی کا منصب جمعیت علمائے اسلام ف کو دینے کا آپشن زیرغور، جمعیت علمائے اسلام ف کے نورعالم خان پہلے بھی چیئرمین پی اے سی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی