بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،27اپریل تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
خیبر پختونخوا میں 25سے 29اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے۔
26سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان