وفاقی وزیر خزانہ

کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ہر صورت ٹیکس دینا پڑے گا ۔
دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہوجائیگی، اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے، لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کو بھی پرائیوٹائز کیا جائیگا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکائوئنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔
کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں۔
پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے، اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنائنس ملنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب