شبلی فراز

شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے گزشتہ ہفتے شبلی فراز کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور انہیں اس کردار کے لیے 21 سینیٹرز کی توثیق حاصل ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شبلی فراز کو سینیٹ میں 2012 کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 16 (3) کے تحت اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
2015 سے سینیٹر رہنے والے شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا تھا۔
ان کا تقرر سینیٹ کے کم از کم تین ہفتے تک غیر فعال رہنے کے بعد ہوا ہے، کیونکہ 52 قانون ساز 12 مارچ کی رات ریٹائر ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار